دوہرے قتل کیس کے ملزم ایم پی اے فیصل زمان سب جیل ایم پی اے ہاسٹل پشاور سے فرار

Must read


دوہرے قتل کیس کے ملزم ایم پی اے فیصل زمان سب جیل ایم پی اے ہاسٹل پشاور سے فرار

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) دوہرے قتل کیس کے ملزم  رکن خیبرپختونخوا اسمبلی  فیصل زمان سب جیل ایم پی اے ہاسٹل پشاور سے فرار ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایم پی اے  فیصل زمان پر پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما طاہر گل اور گل نواز کے قتل کا الزام ہے جس میں پولیس نے انہیں گرفتار کیا تھا ، انسداد دہشتگردی  اور ہائیکورٹ نے  فیصل زمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی ،  سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے  اجلاس کیلئے فیصل زمان کے  9 مارچ کو پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے اور  اس طرح وہ گزشتہ  42 دنوں سے جیل کی بجائے ایم پی اے ہاسٹل میں  رہائش  تھے ، ایم پی اے ہاسٹل کو سب جیل قرار دیا گیا تھا۔

 نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فیصل زمان ایم پی اے ہاسٹل سے سیڑھی لگاکر فرار ہو گئے جبکہ غفلت برتنے پر جیل پولیس کے پانچ اہلکاروں کے خلاف مقدم درج کرلیا گیا۔ مقدمہ جیل سپرنٹنڈنٹ جیل پشاور کی مدعیت میں تھانہ شرقی میں درج کیا گیا ۔ 

خیال رہے کہ    انسداد دہشتگردی ایبٹ آباد کی عدالت نے  فیصل زمان کے خلاف  دوہرے قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر رکھ اہے ، عدالت نے  فیصل زمان کی نقل و حرکت پر پابندی بھی لگا رکھی ہے ۔ 

مزید :

اہم خبریںقومیجرم و انصاف





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article