اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبا زگل نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ میں خواتین ، بچوں اور نوجوانوں پر تشدد کیا گیا ،رانا ثناء اللہ کو پیغام ہے کہ اگر اتنا زور ہے تو اپنی طاقت سے آکر لڑو۔
نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق شہباز گل نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا ممبر تھا، وزیر اعظم کا ترجمان تھا مگر مجھ پر بھی حملہ ہوا ، ہمارے پاس پاور تھی ، یہی پولیس تھی ہم بھی استعمال کر سکتے تھے ، جن لوگوں نے حملہ کیا انہیں پکڑ بھی لیا مگر پھر معاف کر دیا گیا ۔ کسی سیاسی جماعت نے دوسرے پارٹی ورکر پر ایسا ظلم نہیں کیا۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ ہم نے یہیں حکومت کی مگر ہم نے تو کبھی پولیس کو استعمال نہیں کیا۔