روس یوکرین جنگ، روس کی بھارتی کردار کی تعریف، امریکا بدستور نالاں

Must read

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے دورہ بھارت کے دوران یوکرین پر روسی حملے کے حوالے سے بھارتی پالیسی کو غیر جانبدار قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے۔

روس یوکرین جنگ، روس کی بھارتی کردار کی تعریف، امریکا بدستور نالاں
روس یوکرین جنگ، روس کی بھارتی کردار کی تعریف، امریکا بدستور نالاں

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آپ کو ہماری پوزیشن معلوم ہے۔ ہم کچھ بھی نہیں چھپا رہے اور ہم اس بات کی تعریف کرتے ہیں کہ بھارت اس صورتحال کو یک طرفہ انداز میں نہیں بلکہ مکمل حقائق کے ساتھ دیکھ رہا ہے۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس بھارت کو وہ تمام سامان فراہم کرے گا جو وہ خریدنا چاہتا ہے۔ دیگر اشیاء کے علاوہ، بھارت روسی تیل کی درآمدات کو بڑھانا چاہتا ہے۔ فروری میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے بھارت روس سے تیل کے کئی ملین بیرل خرید چکا ہے۔ بھارت کے مطابق اس نے روسی حملے پر غیر جانبدار مؤقف اختیار کیا ہوا ہے اور وہ مغربی ممالک کی پابندیوں کی حمایت نہیں کرتا۔ بھارت نے روس کی مذمت سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں میں بھی ووٹ ڈالنے سے گریز کیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت واشنگٹن کے ساتھ بھی اچھے تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔ اسی لیے بھارت نے یوکرین کے بارے میں واضح مؤقف اختیار کرنے سے گریز کیا ہے۔

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article