اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ روپیہ اور معیشت گر رہی ہے ، آخر کب تک پاکستان غیر یقینی صورتحال کی قیمت چکائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنےپیغام میں اسد عمر نے ڈالر کی اڑان اور سٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان پر کہا کہ مارکیٹ پھر سے گرنے لگی ہے جبکہ روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مسلسل گراوٹ کا شکار ہو رہا ہے ، فیصلہ سازی کا مکمل فقدان ہے ۔
market falling again . Rupee continuing to slide against $. Complete paralysis of decision making. How long can Pakistan bear the cost of uncertainty? What price the economy will pay before we realize elections are the only way out? #امپورٹڈ__حکومت__نامنظور
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 9, 2022
اسد عمر نے مزید کہا کہ انتخابات ہی مسائل کا حل اور واحد راستہ ہیں ۔
خیال رہے کہ آج دن کے آغاز پر ہی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 7 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 187 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں ایک ہزار 80 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 758 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔