کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈالر روپے کی پہنچ سے مسلسل دور ہو رہا ہے ، آج بھی انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 6 پیسے مہنگا ہو گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے 6 پیسے مہنگا ہو کر 201 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر روپے کے مقابلے میں مسلسل تگڑا ہو رہا ہے ، آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہو کر 201 روپے 75 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے ۔
خیال رہے کہ نئی حکومت کے دوران ڈالر اب تک 18 روپے 27 پیسے مہنگا ہو چکا ہے ۔