اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شرکت کرنےپر اندراج مقدمات کے خلاف اسد قیصر نے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق اسد قیصر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورت میں استدعا کی گئی کہ ملک بھرمیں درج مقدمات کی فہرست فراہم کی جائے ، اسد قیصر کی جانب سے مقدمات کی فہرست ملنے تک گرفتاری سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی ۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عمران خان کی کال پرلانگ مارچ میں شریک ہوا، لانگ مارچ میں شرکت پرمقدمات درج ہوئے، میرےخلاف درج تمام مقدمات غیرقانونی ہیں۔