سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا (ن) لیگ میں شمولیت کا امکان معاملات طے پا گئے: نجی ٹی وی

Must read


سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا (ن) لیگ میں شمولیت کا امکان، معاملات طے پا …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور اور( ن) لیگ کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، وہ بہت جلد (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔

نجی ٹی وی” جیونیوز”کے مطابق چوہدری سرور (ن) لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑیں گے ، وہ لاہور کے علاقے شاہدرہ سے ممکنہ طور پر عام انتخابات میں( ن) لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے ، چوہدری سرور عمرہ کی ادائیگی کے بعد آج صبح ہی پاکستان واپس پہنچے ہیں، سعودی عرب روانگی سے قبل ان کی( ن) لیگ کی قیادت سے ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں چوہدری سرور کو گورنر پنجاب بنانے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے لاہور سے انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کی ، اس خواہش پر لیگی قیادت نے کچھ وقت مانگا تھا ۔

دوسری ملاقات چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور اور (ن) لیگ کے تاحیات قائد نوازشریف کے درمیان ہوئی جس میں معاملات طے پا گئے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article