سدھو موسے والا کو قتل کردیا گیا

Must read



سدھو موسے والا کو قتل کردیا گیا

چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کردیا گیا۔ انہیں پنجاب کے ضلع مانسا کے گاؤں جواہر کے میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سدھو موسے والا کی سیکیورٹی ہٹانے کے اگلے ہی دن پیش آیا ہے۔ گزشتہ روز پنجاب کی ریاستی حکومت نے گلوکار کی سیکیورٹی ہٹادی تھی۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ سدھو موسے والا انڈین نیشنل کانگریس کا حصہ تھے اور انہوں نے حالیہ ریاستی انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا تاہم وہ اپنی نشست ہار گئے تھے۔ الیکشن نتائج آنے کے بعد انہوں نے ایک گانا “سکیپ گوٹ” ریلیز کیا تھا جس میں انہوں نے عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کو غدار قرار دیا تھا۔ اس سے پہلے بھی اپنے گانوں کی وجہ سے سدھو موسے والا تنازعات کی زد میں رہے، ان پر اپنے گانوں میں “گن کلچر” کی تشہیر کے الزامات کے تحت مختلف اوقات میں مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

مزید :

Breaking Newsبین الاقوامیتفریحاہم خبریں





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article