سعودی عرب  سمیت خلیجی ممالک میں عید الفطر آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے 

Must read


سعودی عرب  سمیت خلیجی ممالک میں عید الفطر آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی …

ریاض( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب  سمیت خلیجی ممالک میں عید الفطر آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے ۔  مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں  لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ، عرب امارات ، خلیجی ممالک ، برطانیہ اور فرانس میں آج عید منائی جا رہی ہے ، شاہ سلمان ، ولی عہد محمد بن سلمان اور گورنر مکہ نے مسجد الحرام میں نماز عید ادا کی ۔ دوسری جانب مسجد  نبوی ﷺ میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے عید کی نماز ادا کی ۔ کورونا کے باعث دو سال  بعد تمام مساجد اور عید گاہوں میں مکمل گنجائش کے ساتھ عید کی نماز ادا کی گئی ۔

دوسری جانب دبئی میں بھی عید روایتی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے ، دبئی کی پاکستانی مسجد میں پاکستانی برادری نے بڑی تعداد میں  نماز عید ادا کی ۔ 

ادھر برطانیہ فرانس ، امریکہ  اور کینڈا میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے ۔پاکستان ، بنگلہ دیش ،سری لنکا میں عید الفطر کل ہوگی جبکہ افغانستان میں عید گزشتہ روز منائی جا چکی ہے ۔

مزید :

اہم خبریںعرب دنیا





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article