سندھ میں ریسکیو 1122 سروس کا افتتاح کر دیا گیا

Must read



سندھ میں ریسکیو 1122 سروس کا افتتاح کر دیا گیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ میں ریسکیو  1122 سروس کا افتتاح کر دیا گیا، ابتدائی طور پر  6 سٹیشن کراچی جبکہ ایک لاڑکانہ میں تعمیر کیا گیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں ریسکیو  1122 سروس کا افتتاح کیا ،  وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ  ریسکیو  1122 کیلئے ابتدائی طور پر  50 ایمبو لینس استعمال  کی جا رہی ہیں ، ریسکیو سروس میں ایمبولینس اور فائر بریگیڈ شامل ہو گی۔ پولیس ، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کو یکجا کر رہے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ  ریسکیو  1122 کے افتتاح پر وزیر اعظم کے بھی مشکور ہیں ، انہوں نے مکمل تعاون کیا ،   وفاق میں کسی کی بھی حکومت ہو ، ہمارا کام ہے  سندھ  کے عوام کا تحفظ یقینی بنانا اور مسائل اجاگر کرنا ،  سندھ میں پانی کی کمی اور زرعی مسائل کا سامنا  ہے  ۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے متعلق  مراد علی شاہ نے کہا کہ  جمہوری احتجاج کا سب کو حق ہے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے لیکن  اگر پہلے سے ہی اشتعال انگیزی کی باتیں کریں گے ، پہلے ہی کہیں کہ خون خرابا ہوگا تو ہم اجازت نہیں دیں گے اور قانون اپنا کام کرے گا۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article