سندھ میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا  کی جا رہی ہے عمران خان 

Must read


سندھ میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا  کی جا رہی ہے ، عمران خان 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے  سندھ کے لوگوں کو پیپلزپارٹی  نے بنیادی سہولیات سے  محروم رکھا ، سندھ میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے ۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  سابق وزیر اعظم عمران خان سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے  ملاقات کی ، ملاقات میں  حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ عمران اسماعیل نے سندھ کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا ۔عمران اسماعیل نے سندھ میں پانی کی مصنوعی قلت سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم نے  سندھ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے ، سندھ میں چھوٹے کاشتکار تباہ ہو رہے ہیں جبکہ زرداری کی شوگر ملیں اور زمینیں بڑھ رہی ہیں ، سندھ کے لوگ آصف زرداری مافیا کے خلاف بیدار  ہو چکے  ہیں ، سندھ کے باسیوں میں حقیقی آزادی کا شعور نظر آرہاہے ،حقیقی آزادی کیلئے سندھ کے عوام کے پاس جاؤں گا ۔حقیقی آزادی مارچ کیلئے سندھ کے لوگ بڑی تعداد میں  ہمارے  ساتھ  نکلیں ۔

اس موقع پر عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ کا نوجوان  اس وقت تبدیلی کے لئے کمر کس چکا ہے ، امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی شروعات  سندھ سے ہوگی۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article