اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ، پی ٹی آئی کےفنانشل ایکسپرٹ نجم شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ بینک کے بتائے 7 اکاؤنٹس کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے فنانشل ایکسپرٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 11-2010 میں کمیٹی کےمطابق پی ٹی آئی کو 9 کروڑ سےزائدفنڈزملے، 11-2010 میں سٹیٹ بینک نےپی ٹی آئی کے 15 بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی، اس عرصہ میں میں پی ٹی آئی کے 5 سینٹرل آڈیٹڈ اکاؤنٹس تھے، سٹیٹ بینک کےبتائے 7 اکاؤنٹس کاپی ٹی آئی سےتعلق نہیں، 13-2012میں پی ٹی آئی کوایک ارب 19کروڑسےزائدفنڈزملے، 13-2012 میں سٹیٹ بینک نےپی ٹی آئی کے 19بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی، 13-2012 میں پی ٹی آئی کے 8 سینٹرل آڈیٹڈاکاؤنٹس تھے۔
پی ٹی آئی فنانشل ایکسپرٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نےآج فنڈزکاموازنہ مکمل کرنےکی یقین دہانی کرائی تھی۔