سپیکرپنجاب اسمبلی نے ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کرلیا

Must read



سپیکرپنجاب اسمبلی نے ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کرلیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپیکر پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

خیال رہے کہ جب حمزہ شہباز اپوزیشن میں تھے اس وقت فیصل نیازی نے ایم پی اے کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جو سپیکر پنجاب اسمبلی نے  اس وقت منظور نہ کیا تھا ۔ اب گزشتہ دنوں فیصل نیازی نے  حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا

روز نامہ “جنگ” کے مطابق دوجولائی کو مسلم لیگ (ن) کے باغی رکن  فیصل نیازی نے اعلان کیا تھا کہ  وہ حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گے ،  لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  مسلم لیگ (ن) سے کبھی دور نہیں رہا، اب اگر الیکشن ہوا تو حمزہ شہباز کو ہی ووٹ دوں گا۔فیصل نیازی نے کہا کہ اکثریت( ن) لیگ کے پاس ہے اور جیت بھی اس کی ہی ہوگی۔ خیال رہے کہ فیصل نیازی نے پنجاب اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا جو سپیکر کی طرف سے قبول نہیں کیا گیا۔

آج سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے  فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریںقومیالیکشنپنجاب اسمبلیعلاقائیپنجاب





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article