اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے دور حکومت میں عتاب کا شکار رہنے والے سینئر بیوروکریٹ احد خان چیمہ مستعفیٰ ہو گئے ۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق احد چیمہ نے نوکری چھوڑنے کے حوالے سے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔احد چیمہ ان دنوں وزیراعظم ہاوس میں تعینات ہیں۔احد چیمہ کا کہنا ہے کہ پنجا ب میں میٹروبس،اورنج لائن سمیت متعدد منصوبوں پر دن رات کام کیا لیکن پھر بھی مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ۔