سینئر صحافی ایاز امیر نے بیٹے کی جانب سے بیوی کو قتل کرنے کے واقعہ پر رد عمل جاری کر دیا 

Must read



سینئر صحافی ایاز امیر نے بیٹے کی جانب سے بیوی کو قتل کرنے کے واقعہ پر رد عمل …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی ایاز امیر نے بہو کے قتل پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ایسا واقعہ ہے جو کسی کے بھی ساتھ نہ ہو ۔

تفصیلات کے مطابق ایاز امیر جب چک شہزاد پہنچے تو وہاں موجود صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور سولات شروع کر دیئے ، ایاز امیر نے کہا کہ مجھے جب اطلاع ملی تو میں ہل کر رہ گیا ، کسی پر یہ چیز بیتے تو یہ دل کو ہلا دینے والی چیز ہے ۔ صحافی نے پوچھا کہ آپ کا روز مرہ آنا جانا تھا یہاں پر ، جواب میں سینئر صحافی نے سر ہلا کر انکار میں جواب دیا ۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ بتایا جارہاہے کہ آپ کے بیٹے شاہ نواز نشے کے عادی تھے اور جب انہوں نے اہلیہ کو قتل کیا تو وہ اس وقت بھی نشے میں تھے ۔ایاز امیر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں اب میں کیا کہوں ، ایسا واقعہ کسی کے ساتھ نہ ہواور یہ صدمہ کسی کو بھی نہ اٹھانا پڑے ۔

یاد رہے کہ ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی اہلیہ کو گھر میں قتل کر دیا ، پولیس نے شاہ نواز کو حراست میں لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔ ترجمان پولیس کا کہناہے کہ جیسے جیسے چیزیں سامنے آئیں گی ، آگاہ کیا جاتا رہے گا ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article