سیکیورٹی فورسز کا زیارت کے علاقے میں آپریشن 5 دہشتگرد ہلاک 

Must read



سیکیورٹی فورسز کا زیارت کے علاقے میں آپریشن ، 5 دہشتگرد ہلاک 

کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  سیکیورٹی فورسز نے زیارت کےعلاقےمیں آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں  5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق  خوست کےقریب پہاڑوں پردہشتگردوں کےٹھکانےکی نشاندہی ہوئی ،  دہشتگردوں نےسیکیورٹی فورسزکودیکھتےہی فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ حوالدار خان محمدشہید ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مغوی شہری کی تلاش کیلئےسرچ آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ   12 اور 13 جولائی کی شب دہشتگرد گروپ کے 10 سے 12 افراد نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق مرزا بیگ اور اُن کے عزیز عمر جاوید کو زیارت کے علاقے ورچوم سے اُس وقت اغوا ءکیا جب وہ قائد اعظم ریزیڈنسی سے واپس کوئٹہ آرہے تھے۔ لیفٹیننٹ کرنل کے اغواء کی خبر موصول ہوتے ہی آرمی اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر دہشت گردوں کی گاڑیوں کا پیچھا کیا جو منگی دم کے گنجان آباد علاقے کی طرف روانہ ہوئیں تھیں۔

بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشن شروع کیا، جس میں ایس ایس جی کمانڈوز اور آرمی ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا، جس کے نتیجے میں 6 سے 8 دہشت گردوں نے پہاڑی راستے کے ذریعے نلہ کی طرف پیش قدمی کی تو اہلکاروں نے انہیں دیکھا اور ایکشن لیا، جس پر دہشت گردوں نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو شہید  کیا اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی تو اُن کی پیش قدمی کو روکا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور اُن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، گولہ بارود برآمد ہوا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران باقی دہشت گرد عمر جاوید کو اپنے ہمراہ لے کر وقتی طور پر وہاں سے فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article