سی ٹی ڈی نے پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے مشتبہ شخص گرفتار کرلیا 

Must read


سی ٹی ڈی نے پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے مشتبہ شخص گرفتار کرلیا 

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ روز کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے دھماکے کے بعد  سی ٹی دی نے پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔

نجی ٹی وی دنی انیوز کے مطابق  سی ٹی ڈی نے پنجاب یونیورسٹی میں کارروائی کرتے ہوئے  مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ، مشتبہ شخص  یونیورسٹی ہاسٹل میں طالبعلم کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی یونیورسٹی میں  دھماکہ ہوا تھا ،  بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) کی جانب سےتیار کی گئی  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ خود کش تھا جس میں تین سے چار کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ ملے ہیں۔ دھماکے کی جگہ سے  حملہ آور خاتون کے برقعے کے ٹکڑے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے بھی ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے۔ ڈی آئی جی کی رپورٹ کے مطابق ایک بج کر 55 منٹ پر گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں تین چینی باشندوں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے جب کہ چار افراد زخمی ہوئے جن میں دو رینجرز اہلکار شامل ہیں۔ واقعہ اس وقت ہوا جب گاڑی یونیورسٹی ہاسٹل سے انسٹی ٹیوٹ میں داخل ہو رہی تھی، گاڑی کو پاکستان رینجرز کے جوان سکواڈ کر رہے تھے۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیپنجاب





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article