شریف خاندان کے 14 افراد 2 نوکرانیاں اور عمران خان کے قریبی ساتھی سمیت کون کون لوگ شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب جائیں گے؟

Must read


شریف خاندان کے 14 افراد ، 2 نوکرانیاں اور عمران خان کے قریبی ساتھی سمیت کون کون …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب کے دورے پر جانے والے افراد کی فہرست سامنے آگئی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے ساتھ 74 افراد کا وفد 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کرے گا ۔ اس وفد میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان، ذاتی سٹاف اور شریف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کو وفد کی فہرست بھجوا دی گئی ہے اور انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔

سامنے آنے والی فہرست کے مطابق شہباز شریف کے ساتھ مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری، محمود اچکزئی اور محسن داوڑ سمیت  اتحادی جماعتوں کے 16 سربراہان و ایم این ایز سعودی عرب جائیں گے۔  دفتر خارجہ کے دو افسران، وزیر اعظم کے پرسنل سٹاف کے چار ارکان اور سیکیورٹی سٹاف کا ایک رکن بھی سعودی عرب کے دورے پر جائے گا۔اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و امور مشرقِ وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی کا نام بھی وفد میں شامل ہے۔

حمزہ شہباز، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سمیت شریف خاندان کے  10 افراد اسلام آباد سے جدہ پہنچیں گے، ان میں حمزہ شہباز کی گھریلو ملازمہ بھی شامل ہیں۔ سلیمان شہباز کا خاندان اور ان کی نوکرانی سمیت چار افراد دوحہ سے جدہ پہنچیں گے جب کہ لندن سے حسین نواز اور ان کی اہلیہ سعودی عرب جائیں گی۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article