شمالی وزیرستان کےعلاقہ میرانشاہ میں خودکش دھماکہ   تین سکیورٹی اہلکار شہید

Must read



شمالی وزیرستان کےعلاقہ میرانشاہ میں خودکش دھماکہ ،  تین سکیورٹی اہلکار شہید

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے  میں تین سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق  میرانشاہ میں خود کش دھماکہ ہوا جس میں تین سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ، دھماکے میں تین بچے بھی شہید ہوئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید اہلکاروں میں   لانس حوالدار زبیر قادر ، سپاہی عزیر اصفر  اور سپاہی قاسم مقصود شامل ہیں جبکہ شہید بچوں میں 8 احسن  ، 11 احمد حسن ا ور 4 انعم  شامل ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور اور اس کے ہینڈلرز اور سہولت کاروں سے متعلق   تحقیقات کر رہی ہیں۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article