شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا اس کے مطابق پٹرول 100روپے ڈیزل 150 روپے بڑھانا پڑے گا مفتاح اسماعیل

Must read



شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا اس کے مطابق پٹرول 100روپے ، ڈیزل 150 …

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا اس کے مطابق پٹرول 100 روپے اور ڈیزل 150 روپےبڑھانا پڑے گا مگر ہم ایسا نہیں کرینگے ،اس وقت قوم پٹرول کی قیمت میں اضافےکی متحمل نہیں ہوسکتی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی سے  نقصان  ہورہاہے،یہ ہرجگہ بارودی سرنگ بچھاکرگئےہیں،  آئی ایم ایف سےمذاکرات کےآخری مرحلےپردوحہ جارہاہوں، اچھی خبر لئے بناء واپس نہیں آؤں گا،  2014 میں دھرنےسےچینی صدرکادورہ منسوخ ہوا، پہلی بارنہیں کہ عمران خان کی وجہ سےملک کونقصان پہنچاہو،عمران خان نےہمیشہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنےکی کوشش کی، عمران خان نےہمیشہ ذاتی مفادکی سیاست کوترجیح دی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ  شوکت ترین کےدعوؤں پرہنسی آتی ہے،  سابق حکومت کوئی پیسہ نہیں چھوڑکرگئی،شوکت  ترین بتادیں کہاں پیسہ چھوڑکرگئے؟،  آپ کوئی پیسہ چھوڑکرنہیں گئے،   ہم آج بھی آٹا سستا دے رہے ہیں ، عمران خان کیوں نہ دے سکا ؟۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article