لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کی سپیشل کورٹ سنٹرل اور احتساب عدالت میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیسز کی سماعت آج ہو گی۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق خصوصی عدالت نے ایف آئی آے کو ضمنی چالان جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے ،رمضان شوگرمل، آشیانہ منی لانڈرنگ ریفرنسز کی سماعت بھی آج ہو گی،سپیشل کورٹ سینٹرل نے حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو طلب کر رکھا ہے ، آج کی سماعت میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے وکیل ضمانت کیلئے دلائل دیں گے ، گزشتہ سماعت میں عدالت نے ملزمان کے نام کیساتھ ولدیت درج نہ ہونے کا نوٹس لیا تھا اور استغاثہ کو ملزمان کے نام کے ساتھ ولدیت درج کرنے کا حکم دیا تھا ۔