شہبازشریف سازش اور بوٹ پالش کر کے اقتدار میں آ گئے تو اب ذمہ داری لو ملک کو ٹھیک کرو : عمران خان 

Must read



شہبازشریف سازش اور بوٹ پالش کر کے اقتدار میں آ گئے تو اب ذمہ داری لو، ملک کو …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ شہبازشریف کے چہرے پر عجیب سا خوف ہے، مشکل حالات ہیں توسازش نہ کرتے اورعمران خان کورہنے دیتے، سازش اوربوٹ پالش کرکے اقتدارمیں آگئے تواب ذمہ داری لو۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں کہ نوجوان قوم کے لیے کھڑے ہوں اور کبھی غلامی قبول نہ کریں، میرے والدین نے تحریک پاکستان میں شرکت کی تھی، تحریک انصاف کا منشور تحریک پاکستان اور قرارداد پاکستان سے لیا تھا،جس نظریے پر ملک بنا اس پر واپس نہیں جائیں گے عظیم قوم نہیں بن سکتے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اسرائیل ،امریکااور بھارت نے مل کر سازش کی اور ان کو ہم پر مسلط کیا،شہبازشریف کو اس لیے لےکر آئے کہ جو حکم آقا کریں گے یہ مانےگا، پہلا حکم آئی ایم ایف سے لیا اور ملک میں مہنگائی کی، اس حکومت نے پیٹرول کی قیمت 60 روپے بڑھا دی، جس کے دل میں ذرا سی انسانیت ہوگی وہ اتنی مہنگائی کبھی نہیں کرےگا۔

عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف کے چہرے پر عجیب سا خوف ہے، مشکل حالات ہیں توسازش نہ کرتے اورعمران خان کورہنے دیتے، سازش اوربوٹ پالش کرکے اقتدارمیں آگئے تواب ذمہ داری لو، جب اقتدارسنبھالا توملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا،ہم نے ملک کو ٹھیک کرکے دکھایا ، شہبازشریف ادھر،ادھربھاگنے کے بجائے حالات ٹھیک کرو، کہتے ہیں شہبازشریف صبح 7 بجے کام شروع کردیتا ہے، عوام کومہنگائی کے سمندرمیں ڈبودیا،کیاصبح 7بجے یہ کام کرنے آتے ہو؟ شہبازشریف کا اصل کام صرف اشتہارات میں ہوتا تھا، جب سے شہبازشریف آیا ملک تیزی سے نیچے کی طرف جارہاہے،عالمی اداروں نے پاکستان کی ریٹنگ منفی کردی ،روپے کی قدرمسلسل گررہی ہے، شہبازشریف کی شکل دیکھیں گھبرایا ہوا ہے، ہماری معیشت جس طرف جارہی ہے ملک کوخطرہ ہے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article