شہبازشریف مفتاح کی جانب وہ اسحاق کی جانب اسحاق نواز اور وہ زرداری کی جانب دیکھ رہے ہیں اسد عمر

Must read



شہبازشریف مفتاح کی جانب ، وہ اسحاق کی جانب ، اسحاق نواز اور وہ زرداری کی جانب …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ معیشت کی حالت یہ ہے کہ شہباز شریف مفتاح اسماعیل کی جانب دیکھ رہے ہیں ، مفتاح اسحاق ڈار کی جانب جبکہ اسحاق ڈار نواز شریف کی اور خود نواز شریف آصف زرداری کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے زراعت کیلئے سازگار پالیسی بنائی ،  عمران خان نےکسان دوست پالیسیاں اپنائیں،پی ٹی آئی دورمیں کسانوں کوان کی محنت کاپیسہ ملا، عمران خان نےکسانوں کوان کاجائزحق دلایا، 4 بڑی فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی،آلوکی فصل میں گزشتہ سال سے34فیصدزیادہ اضافہ ہوا، صنعتی ترقی میں 10 فیصدسےزائداضافہ ہواہے۔

اسد عمر نے کہا کہ  دنیامیں اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوامگر   عمران خان نےلوگوں کومہنگائی سےبچانےکی کوشش کی، عمران خان نےپٹرول اورڈیزل پرٹیکس نہ ہونےکےبرابرکیا، اہل ترین لوگوں نےکہامہنگائی اس لیےہےکیونکہ عمران خان کی ٹیم نااہل ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ   مسلم لیگ (ن) کی حکومت  آتےہی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا، رمضان المبارک میں بدترین لوڈشیڈنگ ہوئی۔  بیرونی مداخلت پرپی ٹی آئی حکومت کیخلاف عدم اعتمادلائی گئی۔ 

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article