شہباز شریف نے آٹا 15 روپے کلو سستا کردیا

Must read


شہباز شریف نے آٹا 15 روپے کلو سستا کردیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے آٹا 15 روپے فی کلو سستا کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے روزہ داروں کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے عید تک 10 کلو آٹے  کے بیگ کی قیمت550 سے کم کر کے صوبہ پنجاب میں 400 روپے مقرر  کردی ہے۔ انہوں نے رمضان بازاروں  اور یوٹیلیٹی سٹورز میں فی کلو چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کر کے70 روپے مقرر کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ باقی صوبے بھی یہ قیمتیں مقرر کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ   صوبہ پنجاب آٹا اور چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بلوچستان اور آزاد جموں وکشمیر کی امداد کرے۔ وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق بلوچستان کو اضافی ادائیگی کرے گی۔ 

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومیبزنس





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article