صحافیوں کے خلاف پرچے عمران خان بھی میدان میں آگئے

Must read



صحافیوں کے خلاف پرچے، عمران خان بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اتحادی حکومت کی جانب سے صحافیوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان بھی میدان میں آگئے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا “تبدیلئی حکومت کی امریکی سازش کے ذریعے اقتدار میں لائی گئی امپورٹڈ حکومت کی جانب سے جھوٹے پرچوں کے ذریعے صحافیوں ارشد شریف، صابر شاکر، سمیع ابراہیم، عمران ریاض خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کی شدید ترین مذمت کرتا ہوں۔ یہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔”

خیال رہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف بیانات دینے پر ارشد شریف کے خلاف حیدر آباد، صابر شاکر کے خلاف میر پور خاص اور عمران ریاض کے خلاف ٹھٹھہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سمیع ابراہیم کے خلاف اٹک میں مقدمہ درج ہے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article