صدر اگر آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری روکتے ہیں تو حکومت کیا کر سکتی ہے؟قمر زمان کائرہ نے بتا دیا 

Must read


 صدر اگر آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری روکتے ہیں تو حکومت کیا کر سکتی ہے؟قمر …

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ صدر کے سمری روکنے پر حکومت کے پاس قانونی آپشن موجود ہیں، سمری روکنے پر سینئر ترین کور کمانڈر کو عارضی آرمی چیف مقرر کیا جائیگا۔

 نجی ٹی وی چینل” ڈان نیوز “کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگر صدر مملکت عارف علوی اگر آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے بھیجی گئی سمری روکتے ہیں تو حکومت جنرل قمر جاوید باجوہ کو آئندہ 10 دن کیلئے عہدہ برقرار رکھنے کا کہہ سکتی ہے، قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایسے ہوتا ہے تو اس میں کیا مسئلہ ہے ، یہ معمول کی تعیناتی ہے تو اس میں ایسے بھی کیا جا سکتا ہے لیکن اس طرح پاکستان تحریک انصاف کی پوزیشن واضح ہو جائیگی۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article