صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی کابینہ سے حلف کیوں نہ لیا اہم وجہ سامنے آگئی 

Must read


صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی کابینہ سے حلف کیوں نہ لیا ، اہم وجہ سامنے آگئی 

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  متحدہ حکومت کی وفاقی کابینہ نے 8 روز بعد حلف اٹھالیا ، صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی کی بجائے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کابینہ سے حلف لیا جس کی اہم وجہ سامنے آگئی ہے ۔

نجی ٹی وی” دنیا نیوز” کے مطابق  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک بار پھر طبیعت کی ناسازی کے باعث  وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف نہیں لیا جس کی وجہ سے چیئر مین سینیٹ نے بطور قائم مقام صدر  ارکان سے حلف لیا۔

خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  پہلے طبیعت ناسازی کے باعث وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی حلف نہیں لیا تھا ، یہ ذمہ داری بھی چیئرمین سینیٹ سردار صادق سنجرانی کو ادا کرنی پڑی تھی ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article