اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں بتایا گیاہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر چار بجے طلب کیا گیاہے ، اجلاس آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت طلب کیا گیاہے ۔
دوسری جانب تحریک انصاف آج لانگ مارچ کرنے جارہی ہے جسے روکنے کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہے ، اس وقت لاہور کا نیازی چوک میدان جنگ بن چکاہے جہاں پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے ، پولیس کی نفری بھاری تعداد میں آنسو گیس کی شیلنگ جاری رکھے ہوئے ہے جس کی وجہ سے کئی کارکنوں کی حالت بھی خراب ہو گئی ہے ۔