عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

Must read


عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو گن پوائنٹ پر لوٹ …

لندن (مجتبیٰ علی شاہ) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر  عامر خان کو  کو لیٹن لندن میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، واردات کے وقت عامر خان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔

“ڈیلی پاکستان “سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے باکسر عامر خان نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی تعداد 2تھی، انہوں نے میرے چہرے پر گن رکھی اور مجھ سے میری گھڑی کا مطالبہ کیا  اپنی اور اہلیہ کی حفاظت کیلئے میں نے گھڑی ان کے حوالے کر دی جس کے بعد ملزمان گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے ۔

عامر خان نے مزید کہا کہ ہم دونوں میاں بیوی خیریت سے ہیں ، پولیس کو اطلاع کر دی ہے ، پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

عامر خان کی گھڑی 19 قیراط روز گولڈ سے بنی ہوئی تھی اور اس پر 719 ہیرے جڑے ہوئے تھے ، گھڑی کی قیمت پاکستانی روپوں میں   پونے دو کروڑ روپےکے لگ بھگ تھی ۔

مزید :

اہم خبریںکھیل





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article