عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیا شاہ نے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

Must read


عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیا شاہ نے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیا شاہ نے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق دانیاشاہ نے عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کیلئے بہاولپور کی فیملی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیاہے ، جس میں انہوں نے موقف اختیار کرتے ہوئے الزامات لگائے ہیں کہ وہ آئس کا نشہ کرتے ہیں اور نشے میں دھت ہو کر مجھے تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتی ہیں ۔ 

دانیا شاہ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کے ساتھ چار ماہ جس طرح گزارے ہیں یہ میں یا میرا خدا ہی جانتا ہے ، میں بہت پریشان تھی ، عدالت میں آئی ہوںخلع لینے کیلئے ، یہ بہت زیادہ مجھے ٹارچر کرتا تھا ، میرے گھر والوں کو دھمکیاں رہے ہیں کہ میں پولیس لے کر آجاﺅں گا ، میں یہ کردوں گا میں وہ کردوں گا ۔ ان کا کہناتھا کہ عامر لیاقت جس طرح کا ٹی وی پر دکھائی دیتاہے یہ ویسا بالکل نہیںہے ،یہ شیطان ہے ۔ عدالت نے عامر لیاقت کو 7 جون کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔دانیا شاہ نے اپنی درخواست میں کہاہے کہ عامر لیاقت کو حکم دیا جائے کہ وہ حق مہر میں 11 کروڑ روپے ادا کرے اور ایک لاکھ روپے ماہوار ادار کرے ۔یاد رہے کہ عامر لیاقت اور دانیا شاہ نے 10 فروری 2022 کو شادی تھی ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article