عثمان بزدار نے دوبارہ لانگ مارچ کی مخالفت کر دی نجی ٹی وی کا دعویٰ

Must read



عثمان بزدار نے دوبارہ لانگ مارچ کی مخالفت کر دی، نجی ٹی وی کا دعویٰ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وائس چیئر مین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی جنوبی پنجاب کے رہنماوں سے ملاقات میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عمران خان کے دوبارہ لانگ مارچ کے فیصلے کی مخالفت کر دی ہے۔

نجی ٹی وی سما ءکے مطابق شاہ محمود قریشی کی گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے رہنماوں سے ملاقات ہوئی جس میں دوبارہ لانگ مارچ سے متعلق گفتگو ہوئی جس میں متعدد پی ٹی آئی رہنماوں نے لانگ مارچ کے بجائے جلسے جلوس کرنے کا مشورہ دیا جبکہ کچھ رہنماوں نے لانگ مارچ کو سپریم کورٹ کی اجازت سے مشروط کر دیا ہے ،جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ  لانگ مارچ کی بجائے ضمنی الیکشن پر توجہ دینی چاہیے ۔

رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ر ہنماوں سے ملاقات میں لانگ مارچ سے متعلق اکثریت کی رائے طلب کی جس میں اکثریت نے لانگ مارچ کی مخالفت کر دی۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article