عثمان بزدار کی کابینہ اجلاس کی طلبی پر خوشی ہوئی آرٹیکل 6 کے تحت بننے والے کیس کی چارج شیٹ میں اضافہ ہو گیا عطا تارڑ

Must read


عثمان بزدار کی کابینہ اجلاس کی طلبی پر خوشی ہوئی ، آرٹیکل 6 کے تحت بننے والے …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ عثمان بزدار کی جانب سے کابینہ کا اجلاس طلب  کرنے کے فیصلے پر خوشی ہوئی ، آرٹیکل 6 کے تحت بننے والے کیس کی چارج شیٹ میں اضافہ ہو گیا۔ 

لاہو رمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  عطا تارڑ نے کہا کہ حمزہ شہباز آج سپیکر قومی اسمبلی  راجہ پرویز اشرف سے آئین  ، قانون اور عدالت کے حکم کے عین مطابق حلف لیں گے ،  سپیکر قومی اسمبلی گورنر ہاؤس پہنچ چکے ہیں اور یہ کہتے ہیں ہمیں کورٹ کے آرڈر کو نہیں ماننا  ۔ 

عطا تارڑ نے سردار عثمان بزدار  کے کابینہ اجلاس پر کہا کہ میں انہیں تجویز کروں گا کہ یہ مختلف شہروں میں جا کر علامتی کابینہ کے اجلاس کریں ، ویسے بھی آج کل لوگوں کے پاس تفریح کیلئے  چیزیں کم ہیں ،  پرویز الہی بھی  اداکاری کر لیتے ہیں ، ان کی ویڈیوز پر  ملین ویوز آئی ہیں ، اس سرکس میں  انہیں بھی شامل کر لیں تو پذیرائی ملے گی ۔ اپنی کابینہ ہی کیوں اس سے پچھلی ہماری  2013 کی کابینہ بھی  بحال کر لیں ، سارے منسٹرز اکٹھے ہو کر اجلاس کر لیں گے ۔

عطا تارڑ نے کہا کہ گورنر  نے چار دن کی  گورنری کے پیچھے اپنا ایمان بیچا ، حلف سے رو گردانی کی ، جب ایف آئی اے کے تحت مقدمہ چلے گا تو ان کی ساری ویڈیوز بطور ثبوت چلیں گی ، عثمان بزدار بھولو بادشاہ ہے ،  چابی بھریں تو چل پڑتا ہے ، انہوں نے وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے ساتھ بیٹھ کر   انتخاب میں  حصہ لیا ، کابینہ اجلاس کیلئے  اسمبلی کا نوٹیفکیشن کہاں ہے جس کے تحت اجلاس بلایا گیا۔

مزید :

اہم خبریںقومیالیکشنپنجاب اسمبلیعلاقائیپنجاب





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article