عدالت نے شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا 

Must read


عدالت نے شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا 

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیاہے ،عدالت نے راشد شفیق کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیاہے ۔

واضح رہےکہ مسجد نبوی میں وفاقی وزرا کے ساتھ پیش آئے واقعے پر شیخ راشد شفیق نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔بعد ازاں وزرا کے ساتھ پیش آئے واقعے پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو 30 اپریل کو اسلام آباد ائیرپورٹ سےگرفتار کیا گیا تھا۔

مزید :

قومیاہم خبریں





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article