عدالت کا شیخ رشید کے بھتیجے کا موبائل فون پیش کرنے کا حکم لیکن وہ کہاں ہے؟ پولیس نے انتہائی حیران کن دعویٰ کردیا

Must read


عدالت کا شیخ رشید کے بھتیجے کا موبائل فون پیش کرنے کا حکم لیکن وہ کہاں ہے؟ …

اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد اٹک کے ڈیوٹی جج کی عدالت میں پیش کیا گیا، شیخ راشد کا موبائل فون برآمدنہ ہونے پر عدالت  نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  مال مقدمہ کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عدالت نے پولیس سے دریافت کیا کہ شیخ راشد کا سیل فون برآمد کیوں نہیں کیا؟جس پر پولیس نے جواب دیا کہ شیخ راشد کا موبائل فون سعودی عرب میں رہ گیا ہے ،عدالت نے حکم دیا کہ آئی ایم ای آئی نمبر سے شیخ راشد کا موبائل فون ٹریس کریں اور عدالت میں پیش کریں ، عدالت نے موبائل فون برآمد کرنے سے متعلق رپورٹ مانگ لی۔

پولیس کی جانب سے عدالت سے شیخ راشد کے مزید ریمانڈ لینے کی استدعاکی گئی جس پر عدالت نے قرار دیا کہ مزید ریمانڈ دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ بعد میں ہوگاپہلے مال مقدمہ موبائل فون عدالت میں پیش کریں۔بعد ازاں عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article