عدم اعتماد سے ایک رات قبل مجھے پیغام پہنچایا گیا کہ ۔ ۔ ۔ بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اہم انکشاف کر دیا

Must read


“عدم اعتماد سے ایک رات قبل مجھے پیغام پہنچایا گیا کہ ۔ ۔ ۔” بلاول بھٹو نے قومی …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا کہ عدم اعتماد سے ایک رات قبل مجھے پیغام پہنچایا گیا  کہ  فوری انتخابات مانیں ورنہ مارشل لاءہوگا۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا   جہاں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے بہت مشکل حالات دیکھے  ہیں ، پاکستان کی جمہوریت  اور  آئینی اداروں کو متنازعہ بنا دیا گیا ہے ،   2018 کے انتخابات میں بد ترین دھاندلی کی وجہ سے ایک حکومت ملک پر مسلط کی گئی ، ماضی میں کبھی کسی سلیکٹڈ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ، ہمیں اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہئے تھا ،  ملک میں اداروں پر حملے کیے گئے ،ہمیں نظر انداز نہیں کرناچاہیے ،ہمیں غیر آئینی اور غیر جمہوری عمل میں شامل افراد کے لیے کمیشن بنانا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ چار سال میں سابق وزیراعظم نے ملک میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کو یاد رکھا جائے،سابق وزیراعظم آئین شکنی کرچکے ہیں ،سلیکٹڈ وزیراعظم کی وجہ سے ملک کو نقصان ہوا، سابق وزیراعظم عمران خان  آئین شکنی کرچکے ہیں، جاتے جاتے  جمہوریت اور اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے ،   3 اپریل جیسے غیر آئینی اقدامات کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن بننا چاہیے، وہ  سمجھتے ہیں کہ وہ مقدس گائے ہیں، سابق وزیراعظم مقدس گائے بن کر ملک کے کونے کونے میں پھر رہے ہیں۔اس وقت ملک میں ہر شعبے میں بحران ہے ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سیاسی حریف رہ چکے ہیں ،کیا کوئی سوچ سکتا تھا کہ یہ جماعتیں اتحادی حکومت میں ایک ساتھ ہوں گی ،ایسے سیاسی حالات صرف تب ہوتے ہیں جب ملک میں جنگی حالات ہوں ۔ عمران خان ملکی اداروں پرحملہ آورہیں جوناقابل برداشت ہے،ہماری پارٹی پالیسی ہے،پہلےاصلاحات پھرانتخابات، ہم وہ غیرجمہوری قوتیں نہیں جوانتخابات نہیں چاہتے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  مقبوضہ میں بھارتی مظالم کاسلسلہ جاری ہے،ہم بھارتی اقدامات کی بھرپور مذمت کرتےہیں، بھارت نےغیرقانونی طورپرکشمیر کی حیثیت تبدیل کی، بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی آبادی کوتبدیل کررہاہے، مسلمانوں کواقلیت میں بدلنےکیلئےغیرقانونی اقدامات کیےجارہےہیں، ،بھارت نے 5 اگست کےبعدغیرکشمیریوں کی آبادکاری شروع کی، بھارت کےخودساختہ کمیشن کومستردکرتےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بی جےپی سرکارنےعالمی قوانین کی باربارخلاف ورزی کی، بھارتی ناظم الامورکوطلب کرکےاحتجاجی مراسلہ دیاگیا،  غیرقانونی بھارتی اقدامات کواوآئی سی اوردیگرعالمی فورمزپراجاگرکریں گے، پاکستان کشمیریوں کیساتھ بھرپوراظہاریکجہتی کرتاہے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article