عمرانی باؤلے آپ پر غرائیں تو ان  کی ویڈیو بنا کر ایف آئی اے کو ٹیگ کریں رانا ثناء اللہ نے لیگی کارکنوں کو پیغام جاری کردیا

Must read



“عمرانی باؤلے آپ پر غرائیں تو ان  کی ویڈیو بنا کر ایف آئی اے کو ٹیگ کریں” رانا …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے کہا ہے کہ اگر ان کے ساتھ تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے بدسلوکی کی جاتی ہے تو ان کی ویڈیو بنا کر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کو ٹیگ کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رانا ثناء اللہ نے کہا “ایک نام نہاد سیاسی جماعت اور پاگل پن کے شکار اس کے لیڈر کی طرف سے سیاسی نفرت، بغض، فتنہ اور فساد پر مبنی مہم جوئی اور اس کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات کی خاطر میں تمام پاکستانی شہریوں بالخصوص پاکستان مسلم لیگ (ن) کے احباب سے مخاطب ہوں۔ دوران سفر، بازار یا کسی بھی جگہ اگر آپ کا سامنا “عمرانی باؤلوں” سے ہوجائے اور وہ آپ پر ”غرانا“ یا ”کاٹنا“ شروع کر دیں تو آپ قانون کو ہاتھ میں لینے یا ان سے الجھنے کی بجائے اپنے موبائل فون سے اُن کی ویڈیو بنائیں،عمرانی باؤلا ایک ہو ایک سے زائد، سب کی قابل شناخت ویڈیو بنائیں اور اسے ڈائریکٹر سائبر کرائم، ایف آئی اے کو ارسال کر دیں،  واٹس ایپ کے ذریعے بھیج دیں یا سوشل میڈیاکے ذریعے ایف آئی اے کو ٹیگ کر دیں۔”

انہوں نے کہا کہ ویڈیو بھیجے جانے کی صورت میں “بھرپور کارروائی، اندراج مقدمہ، گرفتاری حتیٰ کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی Blockage عمل میں لائی جائیگی تاکہ شہریوں کے آئین پاکستان کے آرٹیکل 15 میں دئیے گئے ”Freedom of Movement“ کے حق کاتحفظ یقینی بنایا جاسکے۔اگر عمرانی باؤلے پھر بھی اس دوران آپ سے ہاتھا پائی پر اتر آئیں تو اپنے دفاع کے قانونی حق کا استعمال کریں۔”

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article