عمران خان اداروں میں بد اعتمادی پیدا کر کے دشمن لابی کی سیاست کر رہے ہیں احسن اقبال 

Must read



عمران خان اداروں میں بد اعتمادی پیدا کر کے دشمن لابی کی سیاست کر رہے ہیں، …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اداروں کے درمیان بداعتمادی پیداکررہےہیں،عمران خان پاکستان دشمن لابی کی سیاست ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ وار میں ٹارگٹ کنٹری کے اداروں کو کمزور کرنا ہوتا ہے،عمرا ن خان ہائبرڈ وار کے ٹولز کا استعمال کر رہے ہیں،عمرا ن خان 2014 سے انتشار کی کوشش کررہے ہیں،عمران خان کو آئین اور قانون کے مطابق سیاست کی اجازت ہے مگر  انارکی پھیلا کر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر منصوبہ بندی وترقی نے کہا کہ   پاکستان میں اگلے الیکشن کا فیصلہ اتحادی حکومت کرے گی،  ملک کی اینٹ سے اینٹ بجانے والوں کا حساب 4 ہفتے کی حکومت نے نہیں دینا،گوادر بندرگاہ کے لیےپروپوزلز توآگئے لیکن فنڈز نہیں دیئے گئے،460ارب روپے کے منصوبوں کا 91 ارب سے کیا ہوسکتا ہے، 2020تک9صنعتی زونز تیارکرنے تھے  مگر آج تک  ایک بھی مکمل نہیں ہوا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ  کوئی ہمیں میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا،پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ پی ٹی آئی نے عوام دشمن معاہدہ کیا ۔ ان کی  نئے پاکستان کی فلم ختم ہوئی تو آزادی پاکستان کی فلم شروع کردی گئی ۔ 

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article