عمران خان ایک ایسی شخصیت کی گارنٹی پر واپس گئے جس نے اس سے پہلے کبھی ضمانت نہیں دی  دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے اے آر وائی نیوز کا تہلکہ خیز دعویٰ

Must read



“عمران خان ایک ایسی شخصیت کی گارنٹی پر واپس گئے جس نے اس سے پہلے کبھی ضمانت …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے عمران خان کے دھرنا دیے بغیر واپس جانے کو رات گئے ہونے والی ڈیل کا نتیجہ قرار دے دیا۔ چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ معاملات طے ہوئے ہیں کہ دو ہفتے کے بعد الیکشن کا اعلان کردیا جائے گا، اسی لیے عمران خان واپس گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف دونوں ہی طرف سے تصدیق کی گئی ہے کہ رات گئے عمران خان کو پیغامات آئے کہ آپ مارچ ختم کریں اور جلد ہی الیکشن کرادیے جائیں گے، انہیں جو گارنٹی دی جا رہی تھی وہ اسے تسلیم کرنے اور اس پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں تھے۔ فجر کے وقت ایک ایسی شخصیت نے گارنٹی دی جس کی اس سے پہلے کبھی بھی گارنٹی نہیں آئی تھی، عمران خان کو گارنٹی دی گئی کہ دو ہفتے میں حکومت جانے کا اعلان کردیا جائے گا۔

اہم شخصیت کی گارنٹی ملنے کے بعد عمران خان نے چھ دن دیے اور واپس چلے گئے، انہوں نے یہ نہیں کہا کہ وہ چھ دن بعد فوری طور پر واپس آجائیں گے بلکہ اس کے بعد بھی تین سے چار دن دے سکتے ہیں کیونکہ دو ہفتے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب شہباز شریف نے بھی آج ایسا ہی اشارہ دیا ہے، پی ڈی ایم نے اپنا اصل ہدف بل منظور کراکے حاصل کرلیا ہے ، اب شہباز شریف بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ 

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیاسلام آباد





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article