عمران خان بتاو تم نے نواز شریف کے کھانے میں ایسا کیا ملایا تھاکہ ان کے پلیٹ لیٹس گر گئےمریم نواز 

Must read



عمران خان بتاو تم نے نواز شریف کے کھانے میں ایسا کیا ملایا تھاکہ ان کے پلیٹ …

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جیل میں کھانا عمران خان دیتا تھا بتائے کہ اس کھانے میں ایسا کیا ملایا تھا کہ جیل میں نواز شریف کے ایک دن میں اتنے پلیٹ لیٹس گر گئے کہ انہیں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہونا پڑا؟۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا بس چلے تو عمران خان کا نام بھی زبان پرنہ لوں ، اس قوم کی بیٹی ہونے کی خاطر میرا فرض بنتا ہے کہ میں اس فتنے سے اس قوم کو بچاوں۔

جس بچے نے امتحان نے تیاری نہیں کی ہوتی اسے بحانے سوجھتے ہیں ویسے ہی عمران خان کو امتحان کے ٹائم پر بحانے سوجھ رہے ہیں ،پہلے بیرونی سازش کا خط لے آیا جب وہ بیانیہ بھی ختم ہو گیا تو ،رات کو کہتا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے ، جب حکومت میں تھا تو کوئی سازشی خط نہیں تھا جیسے ہی 4سال کی کارکردگی کا حساب دینے کا ٹائم آیا تو خط آگیا اور جان کو بھی خطرہ آ گیا ۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابگجراتاہم خبریں





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article