عمران خان خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے مریم نواز کا سنگین الزام

Must read


“عمران خان خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے” مریم نواز کا سنگین الزام

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر پاکستان میں خانہ جنگی کو ہوا دینے کا الزام عائد کردیا۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا “عمر بھر سازشیں کرنے والا فتنہ عمران خان ملک کی سلامتی کے درپے ہے۔ آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے۔کیا سیاست دانوں کی پگڑیاں اچھالنےاور ہر آئینی ادارے کو گالی دینے والے شخص کو کھلی چھوٹ ہے کہ افواج پاکستان کو صرف اس لیے تماشہ بنائے کہ وہ آئینی حلف پر قائم ہیں؟”

مریم نواز کا مزید کہنا تھا “اپنی نااہلی سے ملک کو تباہ و برباد کرنے کے بعد اس کی شکایت صرف یہ کہ میرا ساتھ کیوں نہیں دے رہے؟ میرا ساتھ نہیں دو گے تو شرمناک القابات سے پکاروں گا ؟ احسان فراموشی کرنے والا یہ محسن کش شخص جس کا نام عمران خان ہے حضرت علی کے قول کے مطابق اپنے ہی محسنوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے۔”

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article