عمران خان غیر ملکی مہمانوں کی سکیورٹی کیلئے استعمال ہونے والی بی ایم ڈبلیو گاڑی لے کر گئے وفاقی وزیر اطلاعات

Must read


عمران خان غیر ملکی مہمانوں کی سکیورٹی کیلئے استعمال ہونے والی بی ایم ڈبلیو …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے غیر ملکی مہمانوں کی سکیورٹی کیلئے استعمال ہونے والی بی ایم ڈبلیو گاڑی لی ہے ۔

عمران خان کی پریس کانفرنس کے رد عمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ  جو گاڑی عمران خان ساتھ لے کر گئے  یہ بی ایم ڈبلیو  تھی اس کی قیمت 2016 میں اس گاڑی کی قیمت تین کروڑ تھی ،  یہ بم اور بلٹ پروف گاڑی تھی ، ان سب کے بعد آج اس کی قیمت  15کروڑ روپے  ہے ،  عمران خان صاحب یہ گاڑی ساتھ لے گئے تھے ، دو ماہ بعد کہا کہ یہ گاڑی خرا ب ہو گئی ہے مجھے دوسری دے دیں ، جس پر  انہیں کہا گیا کہ ہم اسے ٹھیک کر ادیتے ہیں ۔

مریم اورنگزیب نے  کہا کہ آج بھی ان کی گاڑی کی مرمت وزیر اعظم ہاؤس سے ہوئی صرف اس لئے کہ ان کو سکیورٹی تھریٹس تھے ، میں بتانا چاہتی ہوں کہ نواز شریف کوئی گاڑی نہیں لے کر گئے ، حالانکہ اس کی قانون میں گنجائش موجود ہے ۔ چار سال کے دوران کرپشن ثابت نہ ہو سکی ، جو الزامات آج کی پریس کانفرنس میں لگائے گئے وہ بوسیدہ ہو چکے ہیں ، عمران خان کی پوری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے ، چار سال تک منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزاماگ لگائے گئے پوری ریاستی مشینری کو  استعمال کیا گیا مگر کیا حاصل ہوا ، ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہو سکی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےکہا کہ   عمران خان صاحب کو تحفے میں ایک پستول ملا لیکن توشہ خانہ میں وہ ڈکلیئر نہیں ہوا ، یہ پستول سمگل ہو کر پاکستان پہنچا اور اس وقت عمران خان کے پاس ہے ،  یہ بھی ڈر ہے کہ کہیں یہ وزیر اعظم ہاؤس  کے صوفے کی گدیاں بھی اٹھا کرنہ لے گئے ہوں کیوں کہ صوفے ان سے اٹھائے نہیں جانے تھے ۔  

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article