عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا کے مجاہدین کے نام پیغام جاری کردیا

Must read


عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا کے “مجاہدین” کے نام پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا “مجاہدین” کے نام پیغام جاری کردیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا کے ان تمام جنگجوؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری امریکہ کی رجیم چینج کے خلاف جنگ کو ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھرپور طریقے سے اجاگر کیا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا جنگجوؤں سے کہا ” پاکستان کی جمہوریت اور خود مختاری کیلئے ہماری تحریک جاری رہنی چاہیے، آپ ہمارا ہر اول دستہ ہیں۔” انہوں نے اپنے ٹویٹ میں “#MarchAgainstImportedGovt”  کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز پی ٹی آئی کی جانب سے یہ نیا ہیش ٹیگ اس وقت  متعارف کرایا  گیا تھا جب عمران خان نے کارکنوں کو اسلام آباد کی کال دی تھی۔ اس سے قبل نئی اتحادی حکومت کے قیام سے اب تک “امپورٹڈ حکومت نامنظور” کا ہیش ٹیگ چلایا گیا تھا جو کئی روز تک پاکستان سمیت کئی ملکوں میں ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article