عمران خان نے تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کردیا

Must read



عمران خان نے تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کردیا

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کردیا. راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ اب مزید اس سسٹم کا حصہ نہیں رہ سکتے، پاکستان آج ایک فیصلہ کن دوراہے پر کھڑا ہے۔ ہم اسلام آباد گئے تو یہ برداشت نہیں کر سکتے، اس لیے فیصلہ کر رہا ہوں وہاں نہیں جانا کیونکہ تباہی مچے گی اور نقصان ملک کا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے ساری اسمبلیوں سے نکلنے لگے ہیں،اس سسٹم کا مزید حصہ نہیں رہیں گے، وزرائے اعلیٰ اور پارلیمانی کمیٹی سے بات کررہا ہوں، بجائے توڑ پھوڑ کریں اس سے بہتر ہے کہ اس نظام سے باہر نکلیں، فیصلہ کریں گے کس دن ہم ساری اسمبلیوں سے باہر نکلیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں جب گولیاں لگیں تو وہ گرگئے، اگر وہ نہ گرتے تو دوسرا راؤنڈ بھی انہیں لگتا.

خیال رہے کہ پی ٹی آئی جلسے کیلئے سکستھ روڈ فلائی اوور پر لگایا گیا. عمران خان واکر کے ذریعے چلتے ہوئے سٹیج پر پہنچے۔ عمران خان آئے تو فیصل جاوید خان آبدیدہ ہوگئے اور جذباتی نعرے لگواتے رہے. 

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article