عمران خان نے حکومت کو  خوفزدہ  اوباشوں کی سرکار قرار دے دیا

Must read



عمران خان نے حکومت کو  “خوفزدہ  اوباشوں کی سرکار” قرار دے دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو  خوفزدہ  اوباشوں کی سرکار قرار دے دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا “کل شاندارجوش واستقامت کےاظہار پرسیالکوٹ آپکا شکریہ۔امپورٹڈحکومت کی بربریت کاسامناکرنےاور فوری طورپرمتبادل مقام پر جلسےکےانتظامات پرعثمان و عمرڈار اور ان کےساتھیوں کاخصوصی شکریہ۔ بڑی تعداد میں عوام کی ہمارےاجتماعات میں شرکت سے خوفزدہ  اوباشوں کی سرکار نےہمیں بڑےمیدان میں جلسےکی اجازت دینےہی سےانکارنہیں کیابلکہ پولیس گردی کےذریعےہماراساز و سامان تباہ،جلسےکےانتظامات درہم برہم کئے۔جگہ کی اسی قلت کے باعث جتنے لوگ جلسہ گاہ کے اندر تھےاتنےہی باہر بھی تھے۔اس غنڈہ گردی سےامپورٹڈ حکومت کیخلاف عوام کےغیض وغضب میں شدت ہی آئی ہے۔”

خیال رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے سیالکوٹ میں جلسہ کیا تھا جس  کے مقام پر تنازعہ پیدا ہوا ۔ حکومت نے پی ٹی آئی  کو مسیحی پلاٹ پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ہنگامی طور پر متبادلہ جگہ پر جلسے کا بندو بست کیا گیا۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article