عمران خان نے شیریں مزاری کی گرفتاری پر زور دار اعلان کر دیا کارکنوں کو ہدایت کر دی 

Must read



عمران خان نے شیریں مزاری کی گرفتاری پر زور دار اعلان کر دیا ، کارکنوں کو …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے جس میں انہوں نے کہا کہ آج ملک گیر احتجاج ہو گا اور کل میں لانگ مارچ کی کال دوں گا۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر جاری پیغام میں عمران خان کا کہناتھا کہ پہلے معیشت تباہ کی اور اب ملک کو انارکی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں ، یہ ملک کو انارکی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں تاکہ ملک میں الیکشن نہ ہوں ، آج ملک گیر احتجاج ہو گا اور کل میں لانگ مارچ کی کال دوں گا، سینئر پی ٹی آئی رہنما کو فاشسٹ حکومت نے ان کے گھر سے اغواءکیا ، شیریں مزاری بہادر اور نڈر ہیں ، اگر حکومت سمجھتی ہے کہ وہ اسے ڈرا سکتی ہے تو انہوں نے غلط اندازہ لگایاہے ۔

<

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article