عمران خان کا لانگ مارچ فرح بی بی کو بچانے کے لیے ہے مفتاح اسماعیل کا دعویٰ

Must read



عمران خان کا لانگ مارچ فرح بی بی کو بچانے کے لیے ہے، مفتاح اسماعیل کا دعویٰ

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ صرف فرح بی بی کو بچانے کیلئے ہے ، عمران خان نے فرح گوگی کو ٹرانسفرز کی اجازت دی تھی۔

کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شہباز شریف نے  سیمنٹ فیکٹری کا ایک بھی لائسنس نہیں بیچا جبکہ عثمان بزدار نے 16 لائسنس بیچے ہیں ۔ عمران خان نے اپنے دور میں  20ہزارارب روپے قرض لیا جو ملکی  تاریخ کا سب سے زیادہ ہے، 6فیصد گروتھ جو دکھائی گئی اس کی بنا پر آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ معیشت سلو کرو،  عمران خان حکومت اور آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامناہے، اسد عمر نے جو ڈیفسٹ لیا وہ 52 سال کی تاریخ کا ریکارڈ ہے، آئی ایم ایف سے 2دن میں معاہدہ کرکے آئیں گے ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سٹیٹ بینک کا شرح سود بڑھانے کاامکان ہے ، ملک میں جو بات نہیں ہورہی وہ دوحہ میں کرنا پڑ رہی ہے،بلین ٹری سونامی میں بلین ٹری نہیں،  آج بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیوں ہے، عمران خان نے سب کیا  ہے ،  راولپنڈی کے رنگ روڈ کا پلان کیوں چینج کر دیا۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article