عمران خان کسی دشمن ملک کے ایجنڈے پر چل رہاہے احسن اقبال نے بڑا الزام عائد کر دیا

Must read


عمران خان کسی دشمن ملک کے ایجنڈے پر چل رہاہے ، احسن اقبال نے بڑا الزام عائد …

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)  وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ  ملک میں آئینی بحران کاسلسلہ چل رہاہے، عمران خان کسی دشمن ملک کے ایجنڈے پر چل رہا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر  نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تو عمران خان کہتے تھے میں دعاکرتاہوں بعد میں  عمران خان نےتحریک عدم اعتماد کوعالمی سازش قراردیا، عمران خان کوآئین پاکستان کی کوئی فکرنہیں،یہ پاکستان کےمفادکےساتھ کھیل رہےہیں، عمران خان اوران کےٹولےنےپاکستان کودنیا میں تماشہ بنایاہواہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ  قومی سلامتی کمیٹی نے دو  بار کہا مراسلے میں کوئی سازش نہیں، مضبوط پاکستان کی ضامن مضبوط معیشت ہے، ہم نےپاکستان کوکیوبابناناہےاورنہ شمالی کوریا، صرف اپنی سیاست اوراناکی تسکین کیلئےیہ ساراکھیل کھیلاجارہاہے،عمران خان نےسی پیک کوتارتارکرکےرکھ دیا، اپنی سیاست بچانےکیلئےآئین اورقانون سےکھیل رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی نے مزید کہا کہ  وکٹ کی بات کرتےکرتےپینترابدل کرسازش کی بات کرنےلگے،پاکستان کاپہلاستون چین، دوسرا یورپی یونین اورتیسراخلیجی ممالک ہیں، عمران خان نےجلسےمیں یورپی یونین کوبھی للکارا، یورپی یونین نےہمیں جی ایس پی پلس دےرکھاہے،عمران خان نےخلیجی ممالک کیساتھ تعلقات کابھی ستیاناس کردیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے قوم کی عزت سمیت ہر چیز کوبازاری بنادیا، سعودی عرب ہرآڑے وقت میں پاکستان کےساتھ کھڑا ہوا، ہمیں امریکاکی تجارتی منڈیوں تک بھی جاناہے،  امریکابڑی تجارتی منڈی ہےجس کوچین بھی ناراض نہیں کرتا،چین نےسی پیک کامنصوبہ دیا،عمران خان نےاسےنقصان پہنچایا،یہ  جلسےمیں کھڑےہوکرکہتےہیں رات 12 بجےعدالت کیوں لگی، اب آپ کوالیکشن کمیشن سےخوف آرہاہے،عمران خان!آپ نےڈپٹی سپیکرسےآئین شکنی کرائی، سپیکر،ڈپٹی سپیکرکیخلاف آئین شکنی پرکارروائی ہوگی،  آئین شکنوں کیخلاف قانونی کارروائی زیرغور ہے،  وقت آگیاہے کہ پاکستان کو اس رونا وائرس سے پاک کریں۔

فاقی وزیر منصوبہ بندی  نے کہا کہ  عمران خان نےغیرملکی تحفوں کومارکیٹ میں بیچ دیا، آپ نے2سال تک پنجاب کےبلدیاتی نمائندوں کوبرطرف کیےرکھا، آپ ملک کوبناناری پبلک بناناچاہتےہیں،ایسا نہیں کرنےدیں گے ، عمران خان کویہ لحاظ نہیں کہ پاکستان کےکلیدی مفادات کیا ہیں، آپ نےاداروں کیخلاف زہراگلا،سپریم کور ٹ نےاپنی ڈیوٹی اداکی، عدالت نےبلدیاتی ادارےبحال کیےتوآپ نےالیکشن نہیں ہونےدیئے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article