عمران خان کو گرفتار کرنیوالے کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائیگا وہ کمبوڈیا کا پاسپورٹ بنوالے فواد چودھری

Must read



عمران خان کو گرفتار کرنیوالے کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائیگا، وہ کمبوڈیا …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کو گرفتارکرنے والے کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائے گا ، وہ کمبوڈیا کا پاسپورٹ بنوالے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ پاگل ہی ہوگا  اگر عمران خان کو گرفتار کرے گا ، اس کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائے گا جس نے بھی عمران خان کو گرفتارکیا ، گرفتار کرنے والا کمبوڈیا کا پاسپورٹ بنا لے ۔

 فواد  چودھری نے مزید کہا کہ ہم  ملکی معیشت مستحکم چھوڑ کر گئے تھے مگر  ملک کو بد ترین معاشی بحران کی جانب دھکیلا جا رہا ہے ،  معیشت کی تباہی سیاسی بحران کی وجہ سے آئی ہے، کہا جا رہا ہے اگلے 48 گھنٹے بہت اہم ہیں لیکن میں کہتا ہوں 48 گھنٹے بھی اس حکومت کے لیے بہت زیادہ ہیں۔

پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان اسمبلی کی جانب سے سرکاری گاڑیاں اور گھر نہ چھوڑنے کے سوال پر فواد چودھری نے  کہا کہ سرکاری گاڑیاں اور گھر چوروں کے حوالے نہیں کر سکتے ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article