عمران خان کی بغاوت قابل مذمت ہے،متحدہ اپوزیشن

Must read

متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بغاوت کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے۔

متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بغاوت کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے۔
متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بغاوت کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کی صورتحال پر مشترکہ بیان میں اپوزیشن رہنماوں کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک اور آئین کیخلاف کھلی بغاوت کی اور بغاوت کی سزا آئین کے آرٹیکل6میں درج ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا صورتحال کا نوٹس لینا قابل تحسین ہے،بیان میں اپوزیشن کا چیف جسٹس اور ججزکی طرف سے مختصر حکم کا خیرمقدم بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اہم اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے رولنگ دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرتے ہوئے اسے آئین و قانون کے منافی قرار دے دیا۔

آج ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر فیصلہ کن رائے شماری کی جانی تھی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پی ڈی ایم حکومت تبدیلی کی غیرملکی سازش کاحصہ نہ بنے، بہتر یہ ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن تسلیم کرے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جمہوری لوگ حمایت کیلئے ہمیشہ عوام کے پاس جاتے ہیں، اپوزیشن حکومت کی ناکامی کاروناروتی رہی،اب الیکشن کاخوف کیوں؟ ہمارےعام انتخابات کے مطالبے پرپی ڈی ایم کاردعمل حیران کن ہے۔

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article