عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے اطراف غیر معمولی سکیورٹی انتظامات خیبرپختونخوا   پولیس بھی موجود

Must read



عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے اطراف غیر معمولی سکیورٹی انتظامات ، …

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے اطراف غیر معمولی  سکیورٹی انتظامات  ہیں ، خیبرپختونخوا پولیس بھی عمران خان کے گھر کے باہر موجود ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے اطراف غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ،  سیف سٹی اسلام آباد کی گاڑی عمران خان کی رہائش گاہ کی  انٹری پوائنٹ پر موجود ہے ،   رینجرز کی گاڑیاں بھی عمران کا کی رہائش گاہ کی انٹری پوائنٹ پر موجود ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اہلکار بھی  عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر تعینات کئے گئے ہیں جبکہ  خیبرپختونخوا پولیس  اہلکار بھی رہائشگاہ کے باہر موجود ہیں ۔ 

عمران خان کی رہائشگاہ کی ذاتی سکیورٹی صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت دے رہے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article